(علی رامے )وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا ساہیوال میں مفت آٹا کی تقسیم کے دوران زخمی ہونے والی بزرگ کی تیمار داری کیلئے اچانک میو ہسپتال کا دورہ ۔
تفصیلا ت کےمطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے زخمی خاتون صغراں بی بی کی ریکوری پر اطمینان کا اظہار کیا، محسن نقوی نے خاتون کے علاج معالجے کے حوالے سے ایم ایس میو ہسپتال کو ضروری ہدایات دیں ۔
ہسپتال دورہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ صغراں بی بی روبصحت ہیں،بزرگ خاتون کو بہترین علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے، میں روزانہ برزگ خاتون کی صحت کے حوالے سے اپ ڈیٹ لے رہا ہوں،امید ہے کہ صغراں بی بی جلد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھر والوں کے ساتھ ہوں گی۔