بیساکھی میلہ ، بھارت سے ہزاروں سکھ پاکستان پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )بیساکھی میلے کی 3روزہ تقریبات گوردوارہ سری پنجہ صاحب میں جاری ہیں جس میں شرکت کیلئے بھار ت سمیت دنیا بھر سے سیکھ یاتری حسن ابدال پہنچ گئے ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق اٹک کی تحصیل حسن ابدال کے گوردوارہ سری پنجہ صاحب میں بیساکھی میلے کی 3روزہ تقریبات جاری ہیں، جس میں شرکت کیلئے بھارت سمیت دنیا بھر سے تقریبا 3ہزار سے زائد یاتری اپنی مذہبی رسومات ادا کر رہے ہیں،اس موقع پر گوردوارہ سری پنجہ صاحب کو بھی برقی قمقموں کے ساتھ دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے سکھ یاتریوں کی رہائش اور کھانے پینے کے بہترین انتظامات کیے ہیں، سکھ یاتریوں نے بہترین انتظامات پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
یاتریوں کی حفاظت کے لیے اٹک پولیس کی جانب سے بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،سیکیورٹی کیمروں کے ذریعے گوردوارے کے اطراف کی سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے،سکھ مذہب کی مرکزی تقریب رسم بھوگ 14 اپریل کو ادا کی جائے گی۔