(ویب ڈیسک) ریفری پر حملہ کرنے کی کوشش میں عراقی فٹبالر پر 2 سال کی پابندی عائد کردی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتوار کے روز عراق کے فٹبال کلب میں مقامی ٹیموں کے درمیان میچ ہوا جس میں ایک ٹیم القوا الجویہ کے مڈ فلڈر ابراہیم بایش نے کھیل سے باہر جانے کے بعد ریفری پر حملے کی کوشش کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ کے دوران جب ابراہیم بایش کو دوسری مرتبہ پیلا کارڈ دکھایا گیا تو فٹبالر نے ریفری کا مذاق اڑایا اور پھر لال کارڈ دکھانے پر فٹبالر طیش میں آگیا، فٹبالر نے ریفری کی جانب بھاگتے ہوئے حملہ کرنے کی کوشش کی اور ریفری کو دھمکیاں بھی دیں جس پر فٹبالر کو پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔
اس کے علاوہ کلب ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے ممبر حمادی احمد کو بھی ریفری کے خلاف سخت زبان کے استعمال پر 2 سال کی پابندی کی سزا ملی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے خبیرپختوانخوا میں ضمنی انتخابات کا شیڈول معطل کردیا