سلمان خان کی جم کرنے سے حالت خراب ،سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کی جم کرنے سے حالت خراب ، سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ دبنگ سلمان خان سوشل میڈیا پر متحرک، مداحوں کو اپنی نجی زندگی سے متعلق بتانےلگے، سلمان نے ایک بار پھر جم سے اپنی کچھ تصاویر سوشل میڈیا اکاونٹس پر شیئر کی، جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جار ہا ہے۔ سلمان خان نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ "ٹانگوں کے دن سے نفرت کرنا پسند ہے،حالت خراب"۔
Love hating legs day . Halat kharaab @beingstrongind #BeingStrong #KBKJ pic.twitter.com/13X5ujNJ6q
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) April 13, 2023
سلمان خان کے لکھے گئے ان جملوں سے مداحوں کو اندازہ ہوگیا کہ انہوں نے جِم میں کون سی ایکسرسائز کی ہے،عام طور پر دنیا بھر میں جِم جانے والے لوگ ٹانگوں کی ایکسرسائز تو کرتے ہیں لیکن اسے اپنی ناپسندیدہ لسٹ میں شامل کرتے ہیں کیونکہ اس دن انسان کو بہت سخت ورزش اور محنت کرنا پڑتی ہے جس کے بعد لوگوں کی اکثریت اس دن کچھ اور کرنے کے قابل نہیں رہتی۔
سلمان خان نے گزشتہ روز بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا تھا کہ انہوں نے ایک کامیڈی شو میں شرکت کی ہے۔
Just finished The Kapil Sharma Show @KapilSharmaK9 #KBKJ pic.twitter.com/QUtpLl0sV5
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) April 12, 2023
سلمان خان نے 7 اپریل کو بھی جِم سے اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جسے ان کے مداحوں نے بہت پسند کیا تھا۔
View this post on Instagram