سلمان خان کی جانب سے شادی کی پیشکش ، جوہی چاولہ نے عرصے بعد موقف دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان کی جانب سے شادی کی پیشکش کرنے پر سالوں بعد جوہی چاولہ کا موقف آگیا۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سپرسٹار سلمان خان کی شادی بھی ایک ایسا موضوع ہے جس پر دہائیوں سے بات ہو رہی ہے اور ان سے لگ بھگ ہر انٹرویو میںسوال پوچھا جا رہا ہے کہ "بھائی شادی کب کریں گے؟" حالیہ دنوں سلمان خان کے 90ئ کی دہائی میں دیئے گئے ایک انٹرویو کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں وہ اداکارہ جوہی چاولہ کے ساتھ شادی کی خواہش کا اظہار کر رہے ہوتے ہیں۔ اس کلپ پر اب جوہی چاولہ کا موقف بھی سامنے آ گیا ہے۔
ویڈیو میں خاتون میزبان سلمان خان سے جوہی چاولہ کے بارے میں پوچھتی ہے، جس پر سلمان خان کہتے ہیں کہ "جوہی چاولہ بہت "سویٹ" اور قابل تعریف لڑکی ہے, میں نے اس کے باپ سے کہا تھا کہ وہ میری اور اس کی شادی کر دیں لیکن انہوں نے انکار کر دیا تھا۔"میزبان کی طرف سے جوہی چاولہ کے والد کی انکار کی وجہ پوچھنے پرسلمان خان بتاتے ہیں کہ "پتا نہیں، شاید میں اس کے لیے فٹ نہیں ہوں، پتا نہیں کیا چاہیے ان کو۔"
This salman khan ❤❤ pic.twitter.com/GQP4fffpRu
— Arshi Siddiqui (@Arshi_E_Sid) March 10, 2023
جوہی چاولہ سے ایک حالیہ انٹرویو میں جب سلمان خان کے اس ویڈیو کلپ کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ ہنسنے لگیں, ہنستے ہوئے جوہی چاولہ نے کہا کہ"جب میں نے انڈسٹری میں کیریئر شروع کیا تھا تو سلمان خان اس وقت سلمان خان نہیں بنے تھے, اتفاق سے مجھے ایک فلم آفر ہوئی جس میں مرکزی کردار وہ کر رہے تھے, میں کسی وجہ سے وہ فلم نہ کر سکی، جس کا وہ مجھے آج تک طعنہ دیتے آ رہے ہیں, وہ مجھے یہ بات یاد دلانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے کہ میں نے ان کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کیا تھا"۔
واضح رہے کہ جوہی چاولہ نے 1995ئ میں جے مہتا نامی ایک کاروباری شخص کے ساتھ شادی کر لی تھی، جس سے ان کی ایک بیٹی جھانوی مہتا اور ایک بیٹا ارجن مہتا ہیں۔