چاہت فتح خان کا رمضان کے آخری عشرے میں تین نعتیں ریلیز کرنے کا اعلان

Apr 13, 2023 | 23:45:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گلوکار چاہت فتح علی خان نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں تین نعتیں ریلیز کرنے کا اعلان  کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار چاہت فتح علی خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ عید کے بعد پاکستان آنے ک ا رادہ رکھتے ہیں، جبکہ پاکستان کے کئی  بڑے شہروں میں کنسرٹ کرنے جا رہے ہیں جن میں گجرنوالہ ،لاہور اور سیالکوٹ شامل ہیں۔

گلوکار کا مزید بتا نا تھا کہ انہیں کنسرٹ کیلئے امریکہ اور کینیڈا میں بھی بلایا جا رہے اور امید ہے کہ جولائی کے آخر تک وہ امریکہ اور کینیڈا کا دورہ کریں گے، جبکہ انہوں نےامریکہ کنسرٹ کرنے پر  8 ہزار ڈالر کی ڈیمانڈ کی ہے جبکہ وہ پاکستان میں ایک کنسرٹ کا 8 سے 10 لاکھ روپے لے گے۔