نانگا پربت نے برف کی چادر اوڑھ لی، سیاحوں کی موجیں لگ گئیں

Apr 13, 2024 | 18:38:PM

(سمیع اللہ )چلاس ،بابوسر ٹاپ ، دیامر کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری  کا سلسلہ  جاری، سیاحوں کی موجیں لگ گئیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق بابوسر ٹاپ ، گیٹی داس ، نانگا پربت سمیت بالائی علاقوں میں پہاڑوں نے برف کی چادر اوڑھ لی،دیامر کے میدانی علاقوں میں گہرے بادل برسنے کو تیار ہیں ، دوسری جانب  ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،  بالخصوص پنجاب کے میدانی علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے اہم علاقے میں بس کو حادثہ،بیرون ملک سے تبلیغ کیلئے آئے مسافروں سے متعلق  افسوسناک خبر آ گئی

مزیدخبریں