(24 نیوز )صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے نوشکی میں مسافروں کے بے رحمانہ قتل کی سخت مذمت کی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز اور صدر مملکت آصف علی زرداری کا دہشت گردوں کے ہاتھوں مسافروں کے بہیمانہ قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے قوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ، ؎پوری قوم دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو مسترد کرتی ہے ، سیکیورٹی فورسز پوری قوم کی مدد سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ، صدر مملکت نے جانبحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی ،جانبحق افراد کیلئے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔
یہ بھی پڑھیں : شدید بارشوں کی پیشگوئی ،سلسلہ کب سے شروع ہو گا؟ جانیے