بونیر: دہشت گردوں کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنیوالے جوانوں کی نماز جنازہ ادا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی نماز جنازہ بونیر میں ہی ادا کی گئی اور جسدِ خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیئے گئے۔
آج خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں دہشتگردوں کیخلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لانس حولدار مدثر محمود شہید (عمر، 36 سال، ساکن ضلع راولپنڈی) اور لانس نائیک حسیب جاوید شہید (عمر، 27 سال، ساکن ضلع پونچھ آزاد کشمیر) کی نماز جنازہ بونیر میں ادا کردی گئی، شہداء کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران و جوان, مقامی لوگوں اور پولیس کے عہدیداران نے شرکت کی، شہداء کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کردیئے گئے ہیں جہاں انھیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔
ہمارے شہداء کی یہ قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمارے عزم اور مادر وطن سے محبت کو تقویت دیتی ہیں، دہشت گردی کیخلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔