(حماد وسیم)کراچی کنگز کے آل رائونڈر عرفات منہاس نے کہا ہے کہ کسی بھی ایونٹ کا پہلا میچ بہت اہم ہوتا ہے،آج کی جیت سے ہمارا مورال بلند ہوا ہے۔
ملتان سلطانز کیخلاف کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفات منہاس کاکہا تھا کہ ڈیوڈ ورنر اورجیمز ونس کو ساتھ دیکھ کر اچھا لگتا ہے،بڑے کھلاڑیوں کیساتھ کھیل کر موٹیویشن ملتی ہے،ہائی سکور کیلئے تیز کرکٹ کھیلنا ہوتی ہے،میری کوشش ہے اپنی ٹیم کے لئے پرفارم کرو ں،ان کا کہنا تھا کہ میرا رول کراچی کنگز میں فرنڈ لائن سپنر ہے،خوشدل شاہ بھی فرنڈ لائن سپنر ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ جیمس وینس اور خوشدل شاہ نے اچھا کھیلا،انکی اچھی بیٹنگ کی وجہ سے اتنا سکور بنا ہے،مس فیلڈنگ بھی ہوئی ہیں لیکن وہ میچ کا حصہ ہیں،ہمیں بیٹسمین کی کارکردگی کی تعریف کرنی چاہئے۔