بلوچستان نیشنل پارٹی کا اے پی سی بلانے کا فیصلہ

کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)بلوچستان نیشنل پارٹی ( بی این پی ) نے صوبے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر آل پارٹیز کانفرنس ( اے پی سی ) بلانے کا فیصلہ کر لیا جبکہ آل پارٹیز کانفرنس مستونگ میں دھرنے کے مقام پر منعقد ہوگی۔
بی این پی قائد سردار اختر جان مینگل کی سربراہی میں بلوچستان کی مخدوش صورتحال بلوچ سیاسی رہنماؤں و کارکنان کی گرفتاریوں اور مستونگ میں جاری قومی دھرنا کے حوالے سے 14 اپریل کو لک پاس کے مقام پر آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آل پارٹیز کانفرنس دن 11 بجے منعقد کی جائے گی، اس سلسلے میں بی این پی رہنماؤں نے مختلف سیاسی و قوم پرست جماعتوں کے قائدین کو شرکت کرنے کی دعوت دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :بابر اعظم نے پی ایس ایل کی تاریخ کا انتہائی برا ریکارڈ اپنے نام کرلیا