( 24 نیوز )اسرائیلی فوج نے غزہ کے ال اہلی اسپتال پر بمباری کی جس سے ہسپتال کے متعدد بلاک تباہ ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے ال اہلی اسپتال پر حملہ کیا ہے اور مریضوں سمیت اسپتال میں پناہ لیے ہوئے دیگر افراد کو ہسپتال چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے گئے حملے میں اسپتال کا استقبالیہ، ایمرجنسی یونٹ اور انتہائی نگہداشت میں رہنے والے مریضوں کے میڈیکل آکسیجن رکھنے والے بلاک کو تباہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب اور سندھ کیلئے محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری
عرب میڈیا کے مطابق حملے کے باعث اسپتال میں زیر علاج مریض اور دیگرافراد اسپتال کی عمارت چھورڑنے پر مجبور ہوئے اور اب آس پاس کی گلیوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔