(ویب ڈیسک)معروف بالی ووڈ اداکاراورچھوٹے نواب سیف علی خان کی والدہ اداکارہ شرمیلا ٹیگور کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں جو بغیر کیمو تھراپی کے صحتیاب ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شرمیلا ٹیگور کو 2023 میں کینسر کی تشخیص ہوئی، وہ پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھیں لیکن انہوں نے اپنی بیماری کو سب سے چھپائے رکھا۔
بھارتی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق ماضی کی معروف اداکارہ کی بیٹی سوہا علی خان نے ایک یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں اپنی والدہ کی بیماری کے حوالے سے بتایاہے کہ ہم نے اپنے خاندان میں نقصان اٹھایا ہے اور ہم تناؤ کی صورتحال سے گزرے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:جھانوی کپور نے 'نیا ساتھی' تلاش کرلیا
انہوں نے کہا کہ میری والدہ ان چند لوگوں میں سے ہیں جن کو کینسر کی تشخیص انتہائی ابتدائی اسٹیج پر ہوئی تھی، یہی وجہ ہے کہ والدہ کے علاج کے دوران کیموتھراپی بھی نہیں ہوئی اور والدہ بالکل ٹھیک ہیں۔