تاجکستان اورمیانمار زور دار زلزلے سے لرز اٹھے

Apr 13, 2025 | 10:23:AM
تاجکستان اورمیانمار زور دار زلزلے سے لرز اٹھے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24  نیوز )تاجکستان اورمیانمار  زور دار زلزلے سے لرز اٹھے۔

یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکزی سطح زمین سے 16 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا۔

یہ بھی پڑھیں:نوشہرہ سے افسوسناک خبر سامنے آگئی

میانمار میں بھی ایک اور 5.6 شدت کا زلزلہ آیا جس کےبعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے ۔ 28 مارچ کو آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد سے اب تک 468 آفٹر شاکس ریکارڈ کیے جا چکے ہیں  
 میانمار میں اتوار کے روز ایک اور زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 ریکارڈ کی گئی۔ یورپی-بحیرہ روم زلزلہ مرکز (EMSC) کے مطابق زلزلہ زمین کی سطح سے 35 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔

اس سے قبل جمعے کو بھی میانمار میں 4.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جو محض 10 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا، جس کے باعث آفٹر شاکس کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔

  یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے  تھے۔