حج تیاریاں:سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کوخبردارکردیا

Apr 13, 2025 | 12:00:PM

 (ویب ڈیسک)سعودی عرب نے جج تیاریوں کے سلسلے میں عمرہ ویزے پر موجود غیر ملکیوں کو اپنے اپنے ممالک کوواپس لوٹ جانے کی ہدایت کر دی۔

سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ عمرہ ویزے پر سعودی عرب میں موجود غیرملکی 29 اپریل تک اپنے ملکوں کو لوٹ جائیں ،اپنے اپنے ملکوں کوواپس نہ جانا خلاف ورزی میں شمار کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:جعلی حج سکیم ، سعودی عرب نے خبردار کر دیا

سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق 23 اپریل کے بعد سے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں مقیم غیر ملکیوں کو مکہ جانے کے لیے پرمٹ لازمی ہو گا ، کام کی غرض سے مکہ یا مشاعر مقدسہ جانے والوں کو پورٹل سے پرمٹ لینا ہو گا۔

وزارت داخلہ نے بتایاہے کہ پرمٹ کے بغیر جانے والوں کو شمیسی یا دیگر چیک پوسٹوں سے واپس بھیجا جائے گا۔

مزیدخبریں