سعودی حکومت نے مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کردیں

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)سعودی حکومت نے مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کردیں اورائیرلائنز کے لیے نیا ہدایت نامہ بھی جاری کردیاہے۔
رپورٹ کے مطابق عمرہ ویزہ رکھنے والے مسافروں کے لیے سعودی حکومت نے نئے قواعد و شرائط عائد کردی ہیں،اب ہر سال 15 شوال کے بعد عمرہ ویزہ رکھنے والے مسافروں کو سعودی سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
سعودی حکومت کی جانب سے مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایت کے مطابق ایئر لائنز کو نئی ہدایت پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے،اس سلسلے میں سعودی ایوی ایشن کی جانب سے ایئرلائنز کے لیے جاری ہدایت نامے میں سعودی ایوی ایشن نے کہاہے کہ شوال کی 15 تاریخ کے بعد ایسے مسافروں کو ائیرلائنز بورڈنگ نہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں:حج تیاریاں:سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کوخبردارکردیا
سعودی ایوی ایشن نے کہاہے کہ خلاف ورزی کرنے پر مسافروں اور ائیرلائنز کے خلاف سعودی ایوی ایشن قوانین کے مطابق کارروائی ہوگی۔