پشاور میں اشیاء خورونوش کی قیمتیں کم

Apr 13, 2025 | 12:17:PM
پشاور میں اشیاء خورونوش کی قیمتیں کم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پشاور میں اشیاء خور دونوش کی قیمتوں میں کمی ہو گئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق دال ماش کی فی کلو قیمت میں 180 روپے کی کمی کے بعد فی کلو قیمت 420 ہوگئی۔

اسی طرح چنے کی دال کی قیمت 400 روپے سے کم ہو کر 320  روپے فی کلو ہوگئی۔

چکن کی قیمت 550 روپے سے کم ہو کر 475 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

گھی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کی کمی کے بعد اب فی کلو قیمت 500 روپے ہو گئی ہے۔

سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں فی کلو 15 سے 20 روپے تک کمی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان