پاکستان اور بیلاروس کے درمیان معاہدوں کی بھرپور عوامی تشہیر پر اتفاق

Apr 13, 2025 | 19:12:PM

(اسد ملک)وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی نواز شریف سے ملاقات کی اندرونی کہانی  سامنے آ گئی،ملاقات میں دورہ بیلاروس کامیاب ترین دورہ قرار دیدیاگیا،دورہ بیلاروس کے دوران پاکستان اور بیلاروس کے درمیان ہونیوالے معاہدوں کی بھرپور عوامی تشہیر پر اتفاق کیا گیا۔

ہزاروں پاکستانی بیلاروس میں ہیوی مکینیکل انجنیئرنگ اور زراعت کے شعبوں روزگار حاصل کر سکیں گے ،بیلاروس کے صدر کا پرتپاک میزبانی پر سرکاری سطح پر شکریہ ادا کیا جائیگا۔

اوورسیز پاکستانیوں کے موبائل فون پر ٹیکس کے خاتمے کے حوالے سے بھی مشاورت  ہوئی  اور اس پر  نواز شریف کو اعتماد میں لیا گیا،اوورسیز کنونشن میں اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب میں وزیراعظم پاکستان موبائل فون پر ٹیکس کے حوالے سے خوشخبری سنائیں گے ۔

پاکستان واپسی پر نواز شریف بلوچستان کا دورہ کریں گے ،بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نواز شریف اہم سیاسی کردار ادا کریں گے ،بلوچ سیاستدانوں سے بات چیت کرنے کا مینڈیٹ بھی نواز شریف کو دیدیا گیا۔ 

صدر ن لیگ نواز شریف ،اختر مینگل ، محمود خان اچکزئی ، سمیت اہم بلوچ رہنماوں سے براہ راست رابطہ کریں گے ۔

سابق وزیراعظم نواز شریف صدر آصف علی زرداری سے خیریت دریافت کرنے کے لئے ٹیلیفونک رابطے پر بھی مشاورت ہوئی۔

مزیدخبریں