ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی

Apr 13, 2025 | 19:30:PM
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر حصوں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ادھرخیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ بعداز دوپہر جنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے  ۔تاہم  دن کے درجہ حرارت میں معمول سے 02 سے04ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ بعداز دوپہر میدانی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے ۔ دن کے درجہ حرارت میں معمول سے 03 سے05 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

اسی طرح بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ بعداز دوپہر جنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے ۔ تاہم دن کے درجہ حرارت میں معمول سے 03 سے05 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

ادھرسندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کےعلاوہ بعداز دوپہر تیز ہوائیں چلنے کی توقع  ہے۔ دن کے درجہ حرارت میں معمول سے 04 سے06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان       کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ دن کے درجہ حرارت میں معمول سے 02 سے04ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت :دادو 46 اور شہید بینظیر آباد میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف اور اسحاق ڈار کی نواز شریف سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

دیگر کیٹیگریز: موسم - مقبول ترین
ٹیگز: