گورنر پنجاب کا گورنر ہاوس میں غیرملکی مشروبات، مصنوعات کے استعمال پر پابندی کا اعلان

Apr 13, 2025 | 19:31:PM
گورنر پنجاب کا گورنر ہاوس میں غیرملکی مشروبات، مصنوعات کے استعمال پر پابندی کا اعلان
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس نے بلاول بھٹو کو اپنا نوجوان چیئرمین منتخب کیا جس پر پارٹی اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حیدر علی گیلانی، سینئر رہنما چوہدری منظور اور پارٹی رہنمائوں نے ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ایران میں دہشت گردی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں سے اظہار تعزیت کی۔ ایرانی حکومت سے مطالبہ ہے کہ دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

انھوں نے کہا کہ ایران پاکستان دوستی میں خلل ڈالنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے، جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرتے ہیں۔

گورنر پنجاب کے مطابق غزہ اور فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر ظلم دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ جب تک گورنر پنجاب ہوں گورنر ہائوس میں تمام غیر ملکی مشروبات اور مصنوعات کے استعمال پر پابندی ہوگی، ایسی تمام اشیاء جس سے اسرائیل اور غیر مسلموں کو مالی فائدہ پہنچے بائیکاٹ کرنا ہوگا۔