چودھری شجاعت سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، صدرمنتخب ہونے پر مبارکباددی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین سے پارٹی رہنماؤں اوراوور سیز پاکستانیز کے وفود نے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں،پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری وصوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین اور سینئر نائب صدر و وفاقی وزیر اوور سیز پاکستانیز چودھری سالک حسین بھی موجود تھے ۔
وفود نے انٹرا پارٹی الیکشن کے کامیاب انعقاد اورچودھری شجاعت حسین کو پارٹی کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی،وفودنے دیگر عہدیداران کو بھی مبارک باددی۔
پارٹی رہنماؤں نے چودھری شجاعت کی قیادت میں مل کر آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔صدر ق لیگ چودھری شجاعت نے کہاکہ مسلم لیگ کا قیام پاکستان اور استحکام پاکستان میں بنیادی کردار ہے ،مسلم لیگ نے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں پاکستان بنایا تھا اور یہی پارٹی اسے استحکام دے گی،ان کاکہناتھا کہ پاکستان مسلم لیگ کو ہرسطح پر مضبوط اور مستحکم کیا جائے گا ،پارٹی کے نو منتخب عہدیداران کارکردگی دکھائیں اور عوام سے رابطہ رکھیں۔چودھری شجاعت حسین کا مزید کہناتھا کہ عوام کی خدمت کو اپنی زندگیوں کا مشن بنالیں اور ان کی خدمت میں دن رات ایک کردیں،عہدوں کا حصول نہیں خدمت خلق نصب العین ہونا چاہئے ۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودhری شافع حسین نے اپنی وزارت کی ایک سالہ کارکردگی بارے وفود کو آگاہ کیا،وفود نے پنجاب میں نئی سرمایہ کاری لانے کے حوالے سے چوہدری شافع حسین کی ان تھک محنت اور کاوشوں کو سراہا ۔زندگی کے دیگر مختلف شعبوں سے وابستہ افراد نے بھی ملاقاتیں کیں اور انٹرا پارٹی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی ۔