پی ایس ایل 10:لاہور قلندر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو 79 رنز سے شکست دے دی

Apr 13, 2025 | 20:09:PM
پی ایس ایل 10:لاہور قلندر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو 79 رنز سے شکست دے دی
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو79رنز سے شکست دے دی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے جواب میں 17 ویں اوور میں 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

لاہور قلندر کی جانب سے رشاد حسین نے 3 اور شاہین آفریدی اور سکندر رضا نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔لاہور قلندر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو فتح کے لیے  220 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پی ایس ایل 10 کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں جہاں گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔

لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے،قلندرز کی جانب سے فخر زمان 67 رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں رہے جبکہ عبداللہ شفیق اور ڈیرل مچل نے 37 ، 37 رنز بنائے۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عقیل حسین اور ابرار احمد نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل کا کہنا تھا کہ پہلا میچ جیت کر جو مومنٹم ملا اس میچ میں بھی برقرار رکھیں گے۔

واضح رہے کہ لاہور قلندر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی گئی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں کائل جیمی سن کی جگہ عقیل حسین کو شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:PIA کا باکو کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

جبکہ لاہور قلندر کی ٹیم میں ڈیوڈویزے کی جگہ ارشادحسین کو شامل کیا گیا ہے، افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز کو دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 8 وکٹ سے شکست ہوئی تھی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  نےگزشتہ روز  پشاورزلمی کو 80 رنز سے مات دی تھی۔