حرا اور مانی کا ٹرینڈنگ گیت پر رقص 'بیہودہ' قرار

Apr 13, 2025 | 21:40:PM

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ حرا مانی اور ان کے شوہر مانی کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کے تنقید سے بھرے تبصروں کی لائن لگ گئی۔

حرا مانی کی شوخ مزاجی کے قصے بھرے پڑے ہیں اور وہ اپنے سب سے پسندیدہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی شوخ مزاجی کا کھل کر مظاہرہ بھی کرتی رہتی ہیں۔

حرا مانی انسٹاگرام پر اکثر و بیشتر تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جن میں کہیں وہ گانوں پر رقص کرتی دکھتی ہیں تو کہیں مشہور ڈائیلاگز پر اداکاری یا لپ سنکنگ کرتی نظر آتی ہیں۔

حرا مانی کا گانا گانے اور ڈانس کرنے کا شوق اکثر انہیں تنقید کے نشانے پر لانے میں اہم کردار ادا کرتا نظر آتا ہے البتہ انکی اکثر بولڈ ڈریسنگ بھی انہیں سوشل میڈیا صارفین کے غضب کا نشانہ بنا دیتی ہے۔

اداکارہ حرا مانی اور ان کے شوہر مانی اپنے خوش مزاج اور زندہ دل رویے کی وجہ سے مشہور ہیں۔ مانی نے میزبانی سے لے کر ڈراموں اور فلموں تک میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ہیں جبکہ حرا مانی اس وقت پاکستان کی مقبول ترین ٹی وی اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں۔ وہ اپنی بے باک گفتگو اور پرجوش شخصیت کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔

حرا مانی اور ان کے شوہر مانی نے بالی وڈ فلم 'ہنسی تو پھنسی' کے ایک وائرل ڈائیلاگ ریل پر اپنی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔  
ویڈیو میں حرا مانی پوری توانائی کے ساتھ ڈانس کرتی نظر آئیں جبکہ مانی حسبِ معمول دلچسپ تاثرات دے رہے تھے اور دونوں خوب انجوائے کر رہے تھے۔

اگرچہ یہ ویڈیو بناتے ہوئے دونوں فنکاروں کا مقصد صرف تفریح لگ رہا تھا لیکن سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کو ناپسند کیا اور ان پر تنقید کے نشتر برسا دیے۔  
صارفین نے اس ویڈیو کو 'کرنج' یعنی شرمندگی کا باعث قرار دیا جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ 'انہوں نے یہ ٹرینڈ بری طرح تباہ کر دیا۔'

ایک اور صارف کا لکھا کہ 'ایسا لگتا ہے جیسے حرا کو دورہ پڑا ہو، لگتا ہے حقیقت میں دوائی نہیں لی'۔

مزیدخبریں