مونی رائے نے پلاسٹک سرجری کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)بھارتی شوبز انڈسٹری کی دلکش اداکارہ مونی رائے نے حال ہی میں اپنی فلم دی بھوتنی کی پروموشن کیلئے ایک تقریب میں شرکت کی جہاں ان کا چہرہ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔
ایونٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے اپنی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیااداکارہ مونی رائے نے پلاسٹک سرجری کروائی ہے اور اگر کروائی ہے تو کیا وہ غلط ہو گئی ہے؟۔
سوشل میڈیا پر ہونے والی شدید ٹرولنگ کے بعد حال ہی میں اداکارہ مونی رائے نے اپنی سرجری سے متعلق افواہوں پر اپنی خاموشی توڑ تے ہوئے کہا کہ ‘وہ ٹرولرز پر توجہ نہیں دیتیں‘۔
اداکارہ مونی رائے نے ممبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی جہاں ایک صحافی کی جانب سے ان سے ان کی 'غلط پلاسٹک سرجری' کی قیاس آرائیوں کے بارے میں سوال پوچھا گیا۔
سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ مونی رائے کا کہنا تھا کہ ‘ میں اس طرح کی باتوں سے پریشان نہیں ہیں‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘میں ٹرولنگ پر توجہ ہی نہیں دینی نہ میں یہ سب دیکھتی ہوں سوشل میڈیا پر فارغ لوگ بیٹھے ہیں اور اگر آپ گھر میں بیٹھ کر ٹرولنگ کر رہے ہیں اور اس میں آپ کو خوشی ملتی ہے تو ایسا ہی کریں مگر مجھے فرق نہیں پڑتا‘۔
اداکارہ مونی رائے اپنی اپ کمنگ فلم 'دی بھوتنی' کے ٹریلر لانچ کے دوران اس وقت سرخیوں میں آئیں جب انہیں اپنی معمول کی شکل سے بالکل مختلف دیکھا گیا۔
مذکورہ فوٹو اور ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری ہونے کے بعد نیٹیزنز نے حیرت کا اظہارکرتے ہوئے کمنٹس کیے کہ کیا انہوں نے ہونٹوں کی سرجری کروائی ہے۔
جبکہ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی پیشانی کو بہتر بنانے کے لیے سرجری کروائی مگر شاید سرجری غلط ہوگئی ہے۔
صرف یہی نہیں وائرل پوسٹ میں اداکارہ کی پیشانی پر ایک چھوٹا سا ابھار بھی دیکھا گیا تھا تاہم سرجری پر ہونے والی ٹرولنگ کے فوراً بعد مونی نے اپنی پیشانی کو ڈھانپنے کے لیے بینگز (پیشانی پر آنے والے بال) کٹوالیے۔
واضح رہے کہ پیشہ ورانہ محاذ پر اداکارہ مونی رائے اپنی اپکمنگ فلم 'دی بھوتنی' کی ریلیز کے لیے تیار ہیں، فلم میں وہ محبت نامی بھوتنی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔
فلم 'دی بھوتنی' ہارر ایکشن کامیڈی صنف سے تعلق رکھتی ہے جس میں بالی وڈ کے خوبرو اداکار سنجے دت، پلک تیواری، سنی سنگھ، بیونِک اور آصف خان بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ یہ فلم 18 اپریل 2025 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔