(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے ایک مرتبہ پھر اپنے اعلیٰ فیشن سینس کا ثبوت دیتے ہوئے حسن کے جلوے بکھیر دیے۔
کرینہ کپور کا شمار بالی وڈ کی ان حسیناؤں میں ہوتا ہے جو اپنی منفرد اداکاری، قاتلانہ اداؤں اور زبردست فیشن سینس کے سبب سب کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔
کرینہ کپور نے سال 2000 میں فلم 'ریفیوجی' سے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھا اور اپنے منفرد انداز کے ساتھ ہر فلمی کردار کو بخوبی نبھا کر بالی وڈ متوالوں کو اپنا دیوانہ بنا لیا۔
بے تحاشہ خوبصورتی، ذہانت اور شاندار لباسوں کے ساتھ کرینہ کپور نے بالی وڈ میں خاص مقام حاصل کیا ہوا ہے جس سے انہیں کوئی چاہ کر بھی نہیں ہٹا سکتا۔
کرینہ کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی نئی دلکش تصاویر شامل کیں۔
کرینہ کپور ان تصاویر میں بھارتی ڈیزائنز ترون تہلانی کا ڈیزائن کردہ لباس پہنی ہوئی ہیں جو دلکش کٹ اور اسٹائلنگ پر مشتمل ہے۔
ہلکے سبز رنگ کا یہ لباس کرینہ کپور کی دلکشی میں شدید اضافہ کرتا نظر آیا اور انکے حسن کا رج کر مقابلہ بھی کرتا نظر آیا۔
کرینہ کپور نے اس ڈریس کو سٹائل کرتے ہوئے گلے میں بڑے سائز کا چوکر پہنا جبکہ زلفوں کی بیچ کی مانگ پر کھولا۔
کرینہ کپور نے اس جاذبِ نظر تصاویر کو کیپشن دیتے ہوئے دلچسپ جملہ لکھا کہ 'کڑھی چاول کا دن میں خواب دیکھتے ہوئے'۔
فینز کی جانب سے کرینہ کپور کی ان حسین تصاویر کو بے انتہا پسند کیا جارہا ہے اور کمنٹ سیکشن میں ہر وہ جملہ پڑھنے کو مل رہا ہے جو کسی حسینہ کے حسن کو بیان کرنے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔