(24نیوز)وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اوورسیزپاکستانی ہمارے سروں کا تاج ہیں،ملکی معیشت میں ان کا اہم کردار ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں اوورسیزپاکستانی کنونشن سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی دنیا بھرمیں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں، پاکستان میں اوورسیز پاکستانی کنونشن ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کنونشن کا مقصد تارکین وطن کی خدمات کو سراہنا ہے، اوورسیزپاکستانی ہمارے سروں کا تاج ہیں، ان کا ملکی معیشت کی بہتری میں اہم کردارہے، وہ ہرسال اربوں ڈالرکی ترسیلات زربھجواتے ہیں، اوورسیز پاکستانی ہماری شان ہیں۔
وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی کوئی اچھا کام ہوتا ہے تو سوشل میڈیا پرمنفی خبریں پھیلائی جاتی ہے، پاکستان ٹیک آف کر رہا ہے، اڑان پاکستان منصوبے کے تحت پاکستان مزید ترقی کرے گا۔