جماعت اسلامی کا 22 اپریل سے ملک بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان

Apr 13, 2025 | 22:23:PM

(خورشید رحمانی)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے 22 اپریل کو ملک بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کر دیا، شہر کراچی نے ثابت کر دیا کہ یہ اُمت مسلمہ کا شہرہے۔

امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ فلسطین کو آزادی حاصل ہوگی، 70 ہزار افراد غزہ میں شہید ہو چکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا کوئی کردار نظر نہیں آتا، یہیودی محسن کش لوگ ہیں، آج مسلم حکمران غیرت کا مظاہرہ کریں، مسلم ممالک اپنا کردار ادا کریں۔

امیر جماعت اسلامی کے مطابق سات اکتوبر کو حماس نے اسرائیل کو شکست دے دیدی، اسرائیل رفاع بارڈر پر بمباری کر رہا ہے، آج بھی اسرائیل القسام برگیڈ کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔

انھوں ںے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور آرمی چیف آگے بڑھ کر کلیدی کردار ادا کریں، سپہ سالار واضع پیغام دیں، مغرب عیاں ہو چکا ہے، سامراجی تہذیب کے خلاف طالب علم اٹھ کھڑے ہو چکے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آج اہل غزہ اپنی جدوجہدمزیدتیزکررہے ہیں، آج اہل غزہ اپنی جدوجہدمزیدتیزکررہے ہیں، حماس کی تحریک کبھی ختم نہیں ہوگی، اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔

انھوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اہل غزہ کے لیے باہرنکلیں، بیس اپریل کو اسلام آباد میں غزہ مارچ ہوگا، اٹھارہ اپریل کو ملتان میں بڑا غزہ مارچ ہوگا، بائس اپریل کو پورے پاکستان میں ہڑتال ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :23 اپریل سے مکہ میں داخلے کے لیے پرمٹ کی شرط عائد

مزیدخبریں