پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کیلئے وزیراعظم کے ساتھ مشاورت کریں گے،علی پرویز ملک  

Apr 13, 2025 | 22:25:PM

(24نیوز)وفاقی وزیر علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ آج ملک میں وہ جماعت موجود ہے جس نے امن اور ترقی کی بنیاد رکھی،آج وہ جماعت موجود نہیں جس نے ریاست کی جڑیں کمزور کرنے کی کوشش کی ،ہم اتحاد کے ساتھ پاکستان سے نفرتوں کو مٹائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو مضبوط کرنے کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں،دن رات محنت کے ثمرات بھی عوام تک پہنچ رہے ہیں،ملک میں مہنگائی میں کمی ہورہی ہے۔

حکومت ملک کی ترقی کیلئے کوشاں ہے،وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کیلئے وزیراعظم کے ساتھ مشاورت کریں گے۔

تمام وسائل عوامی فلاح کے منصوبوں پر خرچ کریں گے ،ایک ایک روپیہ اس قوم کا اس حکومت پرامانت ہے،شہبازشریف نے 7روپے سے زیادہ بجلی کی قیمت میں کمی کاوعدہ پورا کیا۔

مزیدخبریں