پاک چین تعلقات اورسی پیک منصوبہ :فرخ حبیب کا مخالفین کو بھرپور جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کا سٹریٹجک منصوبہ ہے، وزیراعظم عمران خان نے چائنہ پاکستان تعلقات کو لے کر کبھی کوئی بات نہیں کی،سی پیک کا فوکس پہلے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پر تھا، اب فوکس سوشل اور ایگری کلچر سیکٹر پر فوکس ہے۔
اس وقت چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں، اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان جب امریکہ گئے تھے تو ان کا امریکہ میں اچھا استقبال کیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے امریکہ میں پاکستان کا موقف پیش کیا تھا۔ پاکستان نہ چاہتے ہوئے بھی افغان جنگ کا حصہ بنا، 35 لاکھ افغان مہاجرین آج بھی پاکستان میں موجود ہیں، بھارت کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے والے پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں، پاکستان نے افغان جنگ میں 70 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں۔
نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئےفرخ حبیب نے کہا کہ افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے پہلے بھی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، تمام پارلیمنٹری لیڈرشپ کواجلاس میں مدعو کیا گیا تھا،افغانستان کے اندر پیدا ہونےوالی صورتحال اورپاکستان پراس کے اثرات کے حوالے سے آئندہ بھی اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
افغان جنگ کے اثرات سے پاکستان بھی متاثر ہوا، تقریباً 50 لاکھ افغان مہاجرین کو پاکستان نے پناہ دی ، آج بھی ان کے بچے پاکستان میں سکالرشپس پر تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور مہاجرین کی ایک پوری کرکٹ ٹیم بھی سامنے آتی ہے لیکن اس کے باوجود ایسے لوگ جو بھارت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں وہ یہ کہیں کہ پاکستان اس سب کا ذمہ دار ہے تو افغانستان کی موجودہ لیڈرشپ اور عالمی دنیا کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ 70 ہزار انسانی جانوں کا ضیاع اور تقریباً ڈیڑھ سو ارب ڈالر کا نقصان بھی پاکستان کا ہی ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مال بردار بحری جہاز سمندر کی تہہ سے ٹکرا کر دو ٹکڑے ہو گیا