(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے اور طالبان نے12ویں صوبائی دارالحکومت پر قبضہ کرکے افغان سرزمین پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔ غزنی اور ہرات مکمل طور پر طالبان کے کنٹرول میں جا چکے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان دارالحکومت کابل کی جانب بڑی تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور وہ کابل سے صرف130 کلومیٹر دور رہ گئے ہیں۔ امریکا کے خفیہ اداروں نےخدشہ ظاہر کیا ہے کہ کابل پر طالبان کا قبضہ صرف90 میں ہو سکتاہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان حکومت نے طالبان کو اقتدار میں شراکت کی پیشکش کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشتگرد ہلاک،ایک اہلکار شہید