امریکا اور برطانیہ کا سفارتی عملے اور شہریوں کو نکالنے کیلئے افغانستان میں فوج بھیجنے کا فیصلہ

Aug 13, 2021 | 10:35:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا اور برطانیہ نے افغانستان سے اپنے سفارتی عملے اور شہریوں کو نکالنے کے لئے کابل ایئرپورٹ پر  فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق ترجمان پینٹا گون جان کربی کا کہنا ہے کہ سفارتی عملے اور شہریوں کو نکالنے کے لئے پہلے مرحلے میں افغانستان میں3ہزار فوجیوں کو بھیجا جائے گا۔ امریکی فوجی دو دن میں دارالحکومت کابل پہنچ جائیں گے- فوجیوں کی تعیناتی سے متعلق امریکی محکمہ دفاع نے بھی تصدیق کردی ہے۔ امریکی فوجی دو سے تین دن کے اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں گے۔رپورٹس کے مطابق برطانیہ بھی اپنے شہریوں کو نکالنے کے لئے افغانستان میں600 فوجی تعینات  کریگا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان: طالبان کی پیش قدمی جاری،12ویں صوبائی دارالحکومت پر  قبضہ

مزیدخبریں