مال بردار بحری جہاز سمندر کی تہہ سے ٹکرا کر دو ٹکڑے ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاناما کا40ہزار ٹن وزنی مال بردار بحری جہاز جاپان کے شہر ہاچینوہی کے ہاربر کے قریب کم گہرے پانی میں سمندر کی تہہ سے ٹکراگیا ،جہاز کے عملے کو بچا لیا گیاجبکہ جہاز ٹوٹنے پر تیل کا اخراج ہو رہا ہے۔
جاپان کے ساحل کے قریب پاناما کا مال بردار بحری جہاز کم گہرے پانی میں سمندر کی تہہ سے ٹکرانے کے بعد دو حصوں میں تقسیم ہوکر ڈوبنے لگا جبکہ اس سے تیل بھی خارج ہورہا ہے البتہ تیل ساحل تک نہیں پہنچا۔ جاپانی کوسٹ گارڈز کے مطابق تیل کے اخراج پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے، 21 افراد پر مشتمل جہاز کے عملے کو بغیر کسی نقصان کے ریسکیو کرلیا گیا ہے۔
"TOKYO, Aug 12 (Reuters) A Panamanian-registered ship ran aground in a northern Japan harbour, then split in 2 & was leaking oil, but there were no injuries among the 21 crew & the oil leak was being controlled w/ no signs it had reached shore, the Japan Coast Guard said."
— Anne Clayton (@FloridaTweeter) August 12, 2021
Yet. https://t.co/WRIYVRBSZC
جاپانی کوسٹ گارڈز کے مطابق تیل کے اخراج پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے، 21 افراد پر مشتمل جہاز کے عملے کو بغیر کسی نقصان کے ریسکیو کرلیا گیا ہے۔40 ہزار ٹن وزنی مال بردار بحری جہاز ’کرمسن پولارس‘ تھائی لینڈ سے لکڑی کے برادے لے کر جارہا تھا کہ جاپان کے شہر ہاچینوہی کے ہاربر سے تھوڑا پہلے کم گہرے پانی میں سمندر کی تہہ سے ٹکراگیا جس کے باعث اس میں سے تیل خارج ہونا شروع ہوگیا۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی) کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ جہاز کے اگلے حصے کو علیحدہ کرنے کے بعد تین کشتیاں اور تین ہوائی جہاز امداد کیلئے روانہ کیے گئے تھے، تیل سمندر میں 24 کلو میٹر تک پھیلا ہوا ہے لیکن تاحال اس کے ماحولیاتی اثرات سامنے نہیں آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک چین تعلقات اورسی پیک منصوبہ :فرخ حبیب کا مخالفین کو بھرپور جواب