(ویب رپورٹ)کبھی کبھی خوشی غم میں بدل جاتی ہے اور ایسا ہی ایک واقعہ بنگلہ دیش میں پیش آیا جہاں شادی کے دوران اچانک ایک ایسا بھیانک حادثہ پیش آیا جس میں 17 لوگ مارے گئے اور دولہا بھی شدید زخمی ہوگیا۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک شادی کی تقریب میں ماحول سوگ میں بدل گیا۔ شادی کے مقام پر آسمانی بجلی گرنے سے 17 افراد ہلاک ہوگئے۔ آسمانی بجلی گرنے سے ہونیوالے حادثے میں دولہا بھی شدید زخمی ہوا ہے۔ یہ خوفناک حادثہ ڈھاکہ کے شیب گنج قصبے میں دریا پدما کے کنارے پیش آیا۔شادی میں شرکت کرنے والے 14 مہمان بھی شدید زخمی ہوئے،بارات ایک کشتی کی مدد سے پدما ندی پار کرکے آئی تھی۔ وہیں ندی کے کنارے یہ حادثہ پیش آیا۔ماہرین کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے سبب ہونے والے حادثات میں اموات جنگلوں کا صفایا ہونے کی وجہ سے بڑھی ہے۔ جنگل میں بڑے اور لمبے درخت آسمانی بجلی سے بچاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مسلمان رکشہ ڈرائیور کا ’جے شری رام ‘نہ بولنے پر جنونی ہندؤں کا تشدد، بچی والد کو بچانے کیلئے روتی رہی،ویڈیو وائرل