(24نیوز)ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل محمد عارف سبکدوش،میجر جنرل غلام شبیر ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس مقرر۔
تفصیلات کے مطابق میجر جنرل غلام شبیر کی تقرری سیکنڈمنٹ بنیاد پر کی گئی ہے،ایڈیشنل سیکرٹری مرزا ناصر الدین ترجمان اسٹیبلشمنٹ ڈویژن مقرر۔
سیکشن افسر پٹرولیم ڈویژن عمر فاروق کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت،سیکشن افسر پٹرولیم ڈویژن عمر سعید کا 10 اگست کو کیا گیا تبادلہ منسوخ،سیکشن افسر کابینہ ڈویژن حسین آزاد کی خدمات کمیونیکیشن سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کو واپس کر دی گئی۔
اسٹیبلشمنٹ نے تقرر و تبادلے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: آتش بازی سے کمسن بچی جاں بحق