فحش ویڈیو کیس،شلپا شیٹھی کے شوہر  خلاف کرائم برانچ پولیس کا بڑا ایکشن

Aug 13, 2021 | 15:33:PM
 فحش ویڈیو کیس،شلپا شیٹھی کے شوہر  خلاف کرائم برانچ پولیس کا بڑا ایکشن
کیپشن: شلپا شیٹھی شوہر راج کندرا کے ہمراہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فحش ویڈیو ز بنانے کےکیس  میں ملوث بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر اور بزنس مین راج کندرا  کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ فحش فلموں کے بزنس کے معاملے میں ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے  تفتیش تیز کرتے ہوئےخصوصی ٹیم تشکیل دے دی ۔

بھارتی نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کےمطابق پورن ریکٹ کو لے کر پہلے ہی ممبئی کرائم برانچ کئی انکشاف کر چکی ہے اور اس بات کا دعویٰ بھی کیا کہ پولیس کے پاس اس معاملے میں راج کندرا  کے خلاف کئی ثبوت ہیں۔ اب اس پورے ریکٹ میں کون کون شامل ہے، پورنو گرافی کے کالے دھندے کا جال کہاں کہاں تک پھیلا ہے، جیسی تمام اطلاعات جمع کرنے کے لئے اور فحش فلموں کے معاملے کی پڑتال کرنے کے لئے ممبئی کرائم برانچ نےخصوصی ٹیم ( ایس آئی ٹی)  تشکیل دی ہے۔

 ایس آئی ٹی کی ٹیم کا سربراہ اے سی پی سطح کا افسر ہوگا، جو اس ٹیم کی قیادت کریں گے۔ یہ ٹیم فحش ویڈیو زکے معاملے میں الگ الگ درج تمام معاملات کی بھی انکوائری کرے گی اور پھر کرائم برانچ کے اعلیٰ افسران کو رپورٹ کرے گی۔ واضح رہے کہ کرائم برانچ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ریکٹ صرف ممبئی یا ملک کے دیگر حصوں تک ہی محدود نہیں ہے، بلکہ بیرون ممالک سے بھی اس کے تار جڑے ہیں۔ اس معاملے میں شرلن چوپڑا اور پونم پانڈے سمیت کئی اداکارہ اور ماڈلزنے راج کندرا سے متعلق انکشاف کئے ہیں۔ممبئی کرائم برانچ نے پہلے ہی راج کندرا کی کمپنی سے ہو رہی غیر ملکی ٹرانزکشن اور غیر قانونی سرگرمیوں کا انکشاف کیا تھا۔ ساتھ ہی کمپنی کے سرور سے ڈاٹا ڈیلیٹ کئے جانے کی بات بھی کہی تھی۔ اس کیس میں اب تک راج کندرا اور ان کی کمپنی کے آئی ٹی ہیڈ سمیت تقریباً 11 لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ ان کی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی سے بھی پوچھ گچھ کی جاچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلمان رکشہ ڈرائیور کا ’جے شری رام ‘نہ بولنے پر جنونی ہندؤں کا تشدد، بچی والد کو بچانے کیلئے روتی رہی،ویڈیو وائرل