چیئرمین پیمرا کو لائسنس معطل کرنے کا اختیار  نہیں۔۔ سندھ ہائیکورٹ

Aug 13, 2021 | 15:53:PM
چیئرمین پیمرا کو لائسنس معطل کرنے کا اختیار  نہیں۔۔ سندھ ہائیکورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)عدالت نے رولز کے بغیر چیئرمین پیمرا کے اختیارات کو غیر قانونی قرار دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا کا ٹی وی چینل کا لائسنس معطل کرنے کا اختیار غیر قانونی قرار دے دیا۔جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ24 اپریل 2001 کو ہونے والے پیمرا اجلاس کی کارروائی غیر قانونی تھی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے نتیجے میں اٹھائے گئے اقدامات بھی غیر قانونی تصور ہوں گے۔ پیمرا آرڈیننس کی سیکشن 30 کے تحت ٹی وی چینل کا لائسنس معطل کرنے کا اختیار چیئرمین پیمرا یا کسی افسر کو نہیں دیا جا سکتا۔

 واضح رہے کہ پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے چیئرمین پیمرا کے اختیارات کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:چیئرمین پیمرا کو لائسنس معطل کرنے کا اختیار  نہیں۔۔ سندھ ہائیکورٹ