کورونا وبا۔ ڈبلیو ایچ او نے اہم بیان جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ کورونا وبا کی اصلیت کی تلاش پر سیاست نہ کریں۔
العربیہ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جمعرات ایک بیان میں کہا گیا کہ چین میں فیلڈ ریسرچ کے دوران یا لیبارٹری میں کورونا کا پہلا مریض متاثر ہوا ہوگا،چمگادڑوں سے نمونے جمع کرنے کے دوران کورونا کا پہلا کیس کوئی ملازم ہو سکتا ہے۔ادارے نے چین پر زور دیا کہ وہ کورونا وائرس کے ساتھ پہلے انفیکشن کے بارے میں ڈیٹا کے تبادلے کو مربوط کرے تاکہ وبا کی اصل کی تحقیقات کو آگے بڑھایا جا سکے۔
واضح رہے کہ دسمبر 2019 میں چینی شہر ووہان میں وائرس کے ظاہر ہونے کے بعد سے کم از کم 4.3 ملین افراد کی جان لے لی ہے اور عالمی معیشت کو متاثر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سی ویو میں پھنسا جہاز چوتھے ر وز بھی نہ نکالا جا سکا