(24 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی اہلیہ کا گزشتہ روز کو رونا کا سیمپل لیا گیا تھا جس کی آج پازیٹو رپورٹ آئی ہے ، وزیر اعلیٰ کی اہلیہ کورونا ویکسین لگو ا چکی ہیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید بتایا کہ عثمان بزدار کی اہلیہ کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کا باقاعدہ چیک اپ کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:صدر اوروزیراعظم کے زیراستعمال جہازوں کی مرمت ۔۔ 12 ارب خرچ ہونے کا انکشاف