(24 نیوز)وفاقی حکومت نے یوم عاشور پر دو چھٹیوں کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے 9 اور10 محرم الحرام کی مناسبت سے 18 اور 19 اگست بروز بدھ اور جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے جس کا وزارت داخلہ کی جانب سے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 9 اور 10 محرم کو ملک کے مختلف اضلاع میں موبائل فون سروس بند رہنے کا بھی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک چینی دوستی میں کوئی طاقت دراڑ نہیں ڈال سکتی۔۔ وزیراعظم عمران خان