فیاض چوہان ایک بار پھر پنجاب حکومت کے ترجمان مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن کو ایک بار پھر حکومت پنجاب کے ترجمان کی اضافی ذمہ داری دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے نئی ذمہ داری ملتے ہی بڑا فیصلہ کیا اور حکومت پنجاب کے پہلے سے کام کرنے والے تمام ترجمان فارغ کردیئے۔
تمام ترجمانوں کو عہدوں سے فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق حکومت پنجاب کے واحد ترجمان فیاض الحسن چوہان ہوں گے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے 30 سے زائد رہنمائوں کو ترجمان حکومت پنجاب مقرر کیا گیا تھا اور ترجمانوں میں ارکان اسمبلی اورصوبائی وزرا بھی شامل تھے۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھاکہ پرنٹ، الیکٹرونک اورسوشل میڈیا ترجمانوں سے متعلق گزشتہ تمام احکامات منسوخ کردیئے ہیں اور اب سے کوئی بھی ترجمان پنجاب حکومت کا ٹائٹل استعمال نہیں کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بزدار حکومت کے وزراء کی تعداد 37 ہو گئی،چاروں صوبوں سے بڑی کابینہ
یہ بھی پڑھیں: صدر اوروزیراعظم کے زیراستعمال جہازوں کی مرمت ۔۔ 12 ارب خرچ ہونے کا انکشاف