(24 نیوز) پنجاب کی کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزیر ملک اسد کھوکھر کو ہاوسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ کا محکمہ الاٹ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے لاہور سے رکن پنجاب اسمبلی ملک اسد کھوکھرکو محکمہ ہاوسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ الاٹ کردیا گیا۔ اسد کھوکھر نے دس اگست کو وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔
ملک اسد کھوکھر پہلے بھی پنجاب کابینہ کا حصہ رہ چکے ہیں، وزیر اعلی کی منظوری کے بعد اسد کھوکھر کو محکمہ الاٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:صدر اوروزیراعظم کے زیراستعمال جہازوں کی مرمت ۔۔ 12 ارب خرچ ہونے کا انکشاف