(24 نیوز) مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے ، علامات بہتر ہونے پر کوروناٹیسٹ کروایا گیا جو مثبت آیا ۔
مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ مریم نواز کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، تاہم ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے مریم نواز کی صحت یابی کیلئے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا