مبشر کھوکھر قتل کیس: پولیس نے ملزم کی والدہ کو بھی حراست میں لے لیا، اہم انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی اور صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی مبشرکھوکھرکے قتل کیس میں تفتیش نے نیا موڑ لے لیا۔
ذرائع کے مطابق سی آئی اے پولیس نے مرکزی ملزم ناظم کی والدہ کو بھی حراست میں لے لیا ،ملزم کی والدہ کے بینک اکاﺅنٹ میں ایک کروڑ روپے ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ ملزم ناظم کے بینک اکاﺅنٹ میں ڈیڑھ کروڑ روپے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم کے پاس اتنی رقم کہاں سے آئی پولیس اس حوالے سے مصروف تفتیش ہے۔
واضح رہے کہ ملزم نے اسد کھوکھر کے بیٹے کی ولیمہ تقریب میں مبشرکھوکھر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آ گیا