دردا نہ بٹ نے پہلی اور آخری ملاقات میں علیزے شا ہ کو کیا نصیحت کی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹر نگ ڈیسک) اداکارہ علیزے شاہ نے گزشتہ روز انتقال کرجانے والی سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کی جانب سے انہیں کی جانے والی نصیحت کے بارے میں بتایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق علیزے شاہ نے اپنی انسٹا پوسٹ میں ان کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی اور بتایا کہ ’میں آج بھی وہ دن نہیں بھول سکتی، جب میری دردانہ آپا سے پہلی ملاقات ہوئی تھی۔اداکارہ نے لکھا کہ ’اس ملاقات میں انہوں نے مجھے نصیحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا بہت ظالم ہے بیٹا، اپنا خیال رکھنا۔علیزے شاہ نے لکھا کہ ’کون جانتا تھا کہ میری دردانہ بٹ سے یہ پہلی اور آخری ملاقات ہوگی۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کورونا کے باعث گزشتہ روز 83 برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:جنت مرزا نے اپنی شادی سے متعلق اہم انکشاف کر دیا