(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاکستان افغان امن عمل میں سنجیدہ اور پرعزم ہے، پاکستان افغانستان کے پرامن حل کیلئے فریقین سے تعاون کرتا رہے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور مسز اینجیلا ایگلرنے جی ایچ کیو میں ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی، افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر گفتگو ہوئی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان امریکا کیساتھ کثیر النوعیت دوررس تعلقات کا خواہاں ہے ،پاکستان افغان امن عمل میں سنجیدہ اور پرعزم ہے، آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان افغانستان کے پرامن حل کیلئے فریقین سے تعاون کرتا رہے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ناظم الامور نے امن واستحکام کیلئے پاکستان کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہاکہ پاکستان کا علاقائی امن و استحکام کیلئے مسلسل تعاون قابل قدر ہے،دونوں ممالک تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صدر اوروزیراعظم کے زیراستعمال جہازوں کی مرمت ۔۔ 12 ارب خرچ ہونے کا انکشاف