بھارت کو بڑا جھٹکا۔۔ روس نے ٹرائیکا پلس اجلاس سے باہر کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) روس نے افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں بلائے گئے ٹرائیکا پلس اجلاس سے بھارت کوباہر کیوں رکھا چینی میڈیا نے کچا چٹھا کھول دیا۔
تفصیلات کے مطابق ماسکو کسی ایسے ملک کو اجلاس میں بلانا نہیں چاہتا تھا جس کا افغانستان میں کردار نہ ہو، بھارت کی امریکا سے قربت اور پاکستان سے دشمنی بھی روس کے فیصلے کا سبب بنا، چینی میڈیا نے کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا۔
گلوبل ٹائمز کے مطابق ماسکو کسی ایسے ملک کو دعوت دینا نہیں چاہتا تھا جس کا افغانستان میں کوئی کردار نہ ہو۔ کابل میں روسی سفیر نے پہلے ہی واضح کیا تھا کہ بھارت افغانستان میں کسی بھی فریق پر اثر و رسوخ نہیں رکھتا۔
رپورٹ میں بھارت کی پاکستان دشمنی کو بھی روسی فیصلے کا سبب قرار دیا گیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور روس دونوں پاکستان کو افغان امن عمل کے لیے انتہائی اہم تصور کرتے ہیں۔ بھارت نے خود کو خطے میں امریکی مفادات کے تحفظ کے لئے پیش کردیا ہے اور روس کو بھارت اور امریکا کی قربت پر تحفظات تھے۔
یہ بھی پڑھیں:طالبان نے ہرات کے سابق گورنر اسماعیل خان کو گرفتار کرلیا