خیبرپختونخوا کے مختلف علاقے زلزلے سے لرز اٹھے، لوگ خوف و ہراس کا شکار

Aug 13, 2021 | 20:15:PM

(24 نیوز)خیبرپختونخوا کے مختلف علاقے زلزلے سے لرز اٹھے، لوگ خوف و ہراس کا شکار ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
تفصیلات کے مطابق دیر اور چترال سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت5 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی،زلزلہ 167 کلومیٹر زیرزمین آیا،زلزلہ پیما مرکز کا مزید کہناتھا کہ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگ خوف و ہراس کا شکار ہوگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: مبشر کھوکھر قتل کیس: پولیس نے ملزم کی والدہ کو بھی حراست میں لے لیا، اہم انکشافات

مزیدخبریں