(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ رانا ثنا، خرم دستگیر اور شاہد خاقان عباسی جیسے لوگ ٹیکنا لوجی سے ناواقف ہیں، ان کی مضحکہ خیز پریس کانفرنس سے یہی امید تھی۔
مسلم لیگ ن کی پریس کانفرنس پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا ردعمل سامنے آگیا۔ ایک بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ حکومت نے اپنی رپورٹ میں کسی جگہ کسی کو ریاست مخالف قرار نہیں دیا، رپورٹ میں پاکستانیوں کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
فواد چودھری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کئے جانے والے ڈیڑھ سو ٹرینڈز کا ڈیٹا فراہم کیا گیا، ان ٹرینڈز پر 37 لاکھ ٹوئٹس کی گئیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ رپورٹ میں سوشل میڈیا کا بیانیہ تشکیل دیا گیا، جس میں بھارت اور افغانستان کے لوگوں سمیت کئی دوسرے لوگوں نے حصہ لیا، بھارت نے BOT ٹیکنالوجی استعمال کر کے پاکستان کے خلاف ٹوئٹس کیے۔
یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین کی ملوں کو چینی فروخت کی اجازت کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج