بیوی نے مرے ہوئے شوہر کی مورتی بنا کر پوجا شروع کردی ۔۔ویڈیو وائرل 

Aug 13, 2021 | 23:22:PM

Read more!

(ما نیٹرنگ ڈیسک) آندھرا پردیش میں پدماوتی نا م کی خا تو ن  نے اپنے شوہر کے نام سے ایک چھوٹا سے مندر بنا کر اس میں شوہر کی مورتی رکھ دی ہے اور روزانہ اس کی پوجا کرتی ہیں۔

تفصیلا ت کے مطا بق پدماوتی کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر 2017ء میں ایک حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے، کچھ روز قبل میرے خواب میں آئے اور مجھ سے کہا کہ میری مورتی بنا کر اس کی پوجا کیا کرو۔
خاتون کا کہنا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کے روز پوجا کے خاص انتظامات کرتی  اور  مفت کھانا بھی بانٹتی ہوں۔ علاقہ  کے دیگر رہا ئشی  بھی مورتی کی پوجا کرتے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ مورتی کی پوجا کرنے سے ان کے کئی مشکل کام آسان ہو جاتے ہیں۔

خاتون کی پوجا کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی ہے جس پر لوگوں نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاگل پن قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ادا کا ر سنیل شیٹھی نے بیٹی کے بو ائے فرینڈ کی سنچری پر ٹو یٹ میں مسلمانوں کی دل آزاری کر دی

مزیدخبریں