ن لیگ کے اہم رہنما کے گھر پنجاب پولیس کا چھاپہ، بڑی خبر آگئی

Aug 13, 2022 | 08:50:AM
 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا۔ پنجاب پولیس نے وزیراعظم کے معاون خصوصی و لیگی رہنما عطااللہ تارڑ کے گھر پر چھاپہ مارا
کیپشن: پاکستان مسلم لیگ ن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا۔ پنجاب پولیس نے وزیراعظم کے معاون خصوصی و لیگی رہنما عطااللہ تارڑ کے گھر پر چھاپہ مارا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی و لیگی رہنما عطااللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہاشم ڈوگر صاحب میرا خیال تھا آپ وزیر ہیں مگر آپ تو انتہائی غیر سنجیدہ کردار نکلے۔

 انہوں نے ٹویئٹر پر مزید لکھا کہ جس گھر میں 15 سال پہلے رہتا تھا وہاں پولیس بھیج کر کسی راہگیر کو ہراساں کر کے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں، یہ حال ہے آپ کا، خاک وزارت چلانی ہے آپ نے، ملک دشمن بیانئے کے دفاع میں اتنا آگے نہ جائیں۔

 خیال رہے گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو حراساں کرنے سے روک دیا تھا۔